اہم ترین خبریںشیعت نیوز اسپیشلمقالہ جات

پاکستانی مسلمانوں کو لڑوانے کی سعودی سازش حصہ دوم

پاکستانی مسلمانوں کو لڑوانے کی سعودی سازش حصہ دوم

پاکستانی مسلمانوں کو لڑوانے کی سعودی سازش حصہ دوم میں حصہ اول کی نامکمل بات کو مکمل کرتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ سعودی ناصبی وہابی بادشاہت پاکستانی مسلمانوں کو متصادم کیوں کروانا چاہتی ہے۔ اسکا جواب یہ ہے کہ قاری زوار بہادر حنفی سنی مولوی کا اس ضمن میں الزام ہے کہ یہ بھارتی اور سیکولر سازش ہے۔

بھارت اور سیکولر لابیوں کے سہولت کار

لیکن بھارت اور سیکولر لابیوں کی سازشوں میں معاویہ اعظم کیوں سہولت کار ہے!؟ کیونکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین کے سنی بادشاہ بھارت کے ظالم وزیر اعظم نریندرا مودی اور اسرائیل کے وحشی نیتن یاہو کے سرپرست امریکا کے ڈونلڈ ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے دوست اور اتحادی ہیں۔

مشترکہ سعودی و بھارتی ہدف

تو یہ بھی سیکولرازم یعنی دین و سیاست کی جدائی کا نظریہ سعودی ناصبی وہابیت کا بھی ہے تو زایونسٹ اور صلیبیوں کا بھی۔ البتہ وہ دین اور سیاست کی جدائی کا نظریہ دوسروں کو تلقین کرتے ہیں اور خود دین کو ہی شیطانی سیاست کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ تو کل ملاکر مسئلہ ایک ہی ہے کہ سازش سعودی ہے کیونکہ معاویہ اعظم اور لدھیانوی سبھی سعودی ایجنٹ ہیں۔ ان سب کا مشترکہ ہدف یہ ہے کہ آپ پاکستانی مسلمان رضی اللہ عنہ اور علیہ السلام کے نان ایشو پروقت ضایع کریں۔

عورت مار چ اور خلافت راشدہ

چلیں سال 2020ع کے چند واقعات سے سمجھ لیں۔ عورت مارچ کے عنوان سے کیا ہوا؟۔ کیا یہ اس طریقے سے عورت مارچ کرنے والے اور کرنے والیاں رضی اللہ عنہ یا علیہ السلام ماننے کا حلف نامہ بھر کر دے دیں، یہ حلف پر کہہ دیں خلفائے راشدین پر اعتقاد ہے، وہ سب کچھ جو آپ کہتے ہیں یہ سب تحریر ی طورپر مان لیں اور پھر عورت مارچ میں یہی کریں جو کیا تو بنیاد اسلام کے تحفظ کے قانون کی روشنی میں کیا ہوگا!؟

کورونا وائرس پر جھوٹا پروپیگنڈا

کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔ سب سے زیادہ اموات امریکا اور یورپ میں ہوئیں۔ پوری دنیا سے لوگ پاکستان آئے۔ لیکن پاکستان میں کورونا وائر س سے متعلق کیا ہوا!؟ نمبر ایک یہ کہ علیہ السلام کہنے والوں کے خلاف پروپیگنڈا، نمبر دو رضی اللہ عنہ کہنے والوں کے خلاف پروپیگنڈا۔ امریکا اور یورپ کی اموات اور وہاں سے پاکستان آنے والوں کے بارے میں سب خاموش!؟

تراویح اور اکیس رمضان کا جلوس

رمضان میں تراویح اور اکیس رمضان کے جلوس و مجالس کے ایشو پر کیا ہوا!؟ آٹھ شوال یوم انہدام جنت البقیع منانے کی بجائے عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی سے متعلق جھوٹے الزمات کس نے کس کے کہنے پر لگائے تھے۔ اور اب یہ تحفظ بنیاد اسلا م بل کیوں!؟

اصل ایشوز سے توجہ ہٹانا اصل ہدف ہے

ان سارے سوالات کا جوا ب یہ ہے کہ پاکستانی قوم خواہ مسلمان ہویا غیر مسلم خواہ سنی ہو یا شیعہ، حنفی ہو یا جعفری، مقلد ہو یا غیر مقلد،، سب نان ایشوز پر مصروف رہیں۔ اب آپ لگے ہوئے ہیں بیانات پر۔

سعودی ناصبی وہابی زایونسٹ صلیبی اتحاد کا اصل ہدف ہے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانا۔چونکہ مودی اور اسکے یار آل سعود، آل خلیفہ و آل نھیان اور نیتن یاہو اور ٹرمپ وغیرہ پوری دنیا میں ذلیل ہورہے ہیں تو وہ مسلمانوں اور عربوں کی توجہ ہٹارہے ہیں۔

مظلوم مسلمانوں کی مدد و حمایت کی سزا

ان سب کا مشترکہ ہدف یہ ہے کہ فلسطین و کشمیرو یمن سمیت ہر جگہ کے مظلوم مسلمانوں کی مدد و حمایت سے آپکو غافل کردینا بلکہ اب تک جو حمایت آپ نے کی اس کی سزا دینا۔ چونکہ مودی زایونسٹ امریکی لابی کا لاڈلا ہے تو اس کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اعلیٰ ترین قومی اعزاز دے دیا ہے۔ اور یہ سب مل جل کر متحد ہوکر کام کررہے ہیں۔

کیا خلافت راشدہ میں مندر کی اجازت تھی

جو آدمی سعودی اماراتی بحرینی حکمرانوں یا تکفیری معاویہ اعظم و مولوی لدھیانوی یا فاروقی وغیرہ کے اہداف میں سہولت کار بن رہا ہے، وہ اپنے آپ سے پوچھے کہ جو حکومت نیا مندر بنارہی ہے اس حوالے سے رضی اللہ عنہما کا نظریہ کیا ہے۔ کیا خلافت راشدہ میں مندر کی اجازت تھی۔ کیا مکہ کے بت پرست مشرکین کو بت پرستی کی اجازت تھی!؟ اگرنہیں تھی تو تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ میں اسکا تذکرہ شامل کیوں نہیں کیا۔

ہولی جائز، مندر جائز

اصل سعودی ایجنڈا یہ ہے کہ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ناکام ریاست دکھائے۔ اس لیے اسلام آباد میں مندر بنانا جائز ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے باوجود ہولی منانا بھی جائز ہے۔ لیکن شیعہ مسلمانوں کو تاریخ اسلام کے وہ واقعات بیان کرنا جو سنی کتب میں تحریر ہیں وہ سب ممنوع قرار پائے ہیں۔

پاکستانی قوم میں تفرقہ کا مشن

روزانہ کی بنیاد پر کسی مولوی کو کسی سیکولر ٹولے کو پاکستان قوم میں تفرقہ کا مشن سونپ دیا جاتا ہے۔ کل محمود عباسی دیوبندی ناصبی نے یزید کی حمایت میں اور امام حسین علیہ السلام کے خلاف کتاب لکھی تھی، اسکے بعد حق نواز جھنگوی ٹولہ آیا۔ اب انیس بیس کے فرق سے اہل بیت علیہم السلام کی افضل حیثیت پر سوال اٹھانے کے لیے اشرف جلالی اور معاویہ اعظم ہیں۔ کل کوئی اور ہوگا۔

اہل بیت نبوۃ ع کی عظمت پر سارے حقیقی مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ

جبکہ اہل بیت نبوۃ ع کی عظمت پر سارے حقیقی مسلمانوں کا متفقہ عقیدہ ہے۔ جو ان کی شان گھٹاتا ہے سارے مسلمان اسے بلاتفریق مسلک ناصبی کہتے ہیں۔ اللہ کو لاالٰہ الااللہ کے تحت جامع طریقے سے ماننے والا اور اس پر ایمان کے ساتھ حضرت محمد مصطفی رسول اللہ ص کو خاتم الانبیاء ﷺ کی حیثیت میں ماننے والا اور انکی اطاعت کرنے والے کسی بھی فرد کو کافر نہیں کہا جاسکتا۔ البتہ اہل بیت علیہم السلام سے بغض و کینہ یا ان سے جنگ بھی اللہ اور رسول سے جنگ کے متراد ف ہے اس لئے ناصبی بھی درحقیقت مرتد ہی ہوتا ہے۔

سعودی ناصبیت کو اہل بیت ع اور صحابہ دونوں سے ہی نفرت

سعودی ناصبیت کو اہل بیت ع کی عظمت سے بھی بغض ہے تو صحابہ کرام سے بھی نفرت، ورنہ وہ قیصر و کسریٰ کی طرح اپنے پر تعیش محلوں میں رقص و سرود کو جائز قرار دے کر مکہ و مدینہ میں صحابہ کے مزارات اور قبور کی بے حرمتی نہ کرتے۔ اس لئے سعودی عرب کی خیانت کے خلاف متحد ہوں۔ سب کے لئے بہتر یہی ہے کہ اس مشترک و متفق علیہ عقیدے کو مشکوک مت کریں۔

آسیہ مسیح کیس

چلیں آسیہ مسیح کیس کو دیکھ لیں۔ ایک سنی ممتاز ملک عرف قادری نے ایک سنی سلمان تاثیر کو قتل کردیا۔ سنی عدالت نے سنی مقتول کے سنی قاتل کو سزائے موت دی اور سنی حکومت نے اس پر عمل کیا۔ سنی تحریک لبیک نے اس پر خوب سیاست چمکائی اور اشرف جلالی اور خادم رضوی بریلوی مسلک کمپنی کی بڑی مشہوری بھی ہوگئی۔ انجام کیا ہوا؟ آسیہ مسیح باعزت بری یعنی اس پر الزام ہی جھوٹا قرار دیا گیا۔ وہ کینیڈا چلی گئی۔ اور تحریک لبیک کا انجام یہ ہوا کہ اشرف جلالی خادم رضوی عرف پین دی سری کے بارے میں کہتا ہے یہ پندرہ پندرہ دن نہاتا نہیں ہے۔

خبیث سازشوں کو ناکام بنائیں

تو خدا کا واسطہ ہے مولوی حضرات کہ بس کردیں دین کو اسرائیلی، بھارتی، سعودی مفادات کے لیے قربانی کا بکرا مت بنائیں۔ رضی اللہ عنہما کے مزارات کی بے حرمتی کرنے والی سعودی ناصبی وہابیت اور پاکستان میں اسکے آلہ کارمعاویہ اعظم اور مولوی لدھیانوی، فاروقی کی خبیث سازشوں کو ناکام بنائیں۔

رضی اللہ عنہما کے سچے مرید

اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نہیں رضی اللہ عنہما کے سچے مرید آپ ہی ہیں تو سب سے پہلے تو رضی اللہ عنہما کے منشور کی روشنی میں آل سعود، آل نھیان، آل خلیفہ حکمرانوں کا فیصلہ کرلیں کہ آیا کشمیر و فلسطین کو آزاد کروانا ان پر فرض نہیں ہے!؟

سعودی اماراتی بحرینی شیوخ و شاہ تو فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کے قاتل غاصبوں کے دوست ہیں، مودی کو اعلیٰ ترین اعزازات دے رہے ہیں، خلافت راشدہ کے پہلے تین خلفاء کی سیرت کی روشنی میں انکا فیصلہ کرلیں۔ حضرت عمر فاتح بیت المقدس بھی تھے تو آج حضرت عمر کا سچا مرید کہاں ہے!؟

حماس اور حزب جہاد اسلامی بھی خلفائے راشدین کو مانتے ہیں

حماس و حزب جہاد اسلامی و حزب اللہ اسرائیل کے خلاف آزادی فلسطین کی جنگ لڑرہے ہیں اور سعودی عرب نیتن یاہو کے سرپرست ٹرمپ اور جیرڈ کشنر کے ساتھ مل کر انہیں دہشت گرد کہہ رہے ہیں۔ بھائی حماس اور حزب جہاد اسلامی بھی خلفائے راشدین کو مانتے ہیں، کم سے کم انکا ہی ساتھ دے دو۔

کشمیر ی بھی خلفائے راشدین کو مانتے ہیں

بھائی کشمیر ی بھی خلفائے راشدین کو مانتے ہیں تو یمن میں مسلمانوں سے جنگ کرنے والی سعودی و اماراتی فوج مودی سے بھی تو جنگ کرلے۔

اللہ اور اللہ کے رسول ص کے ساتھ مکاریاں

مودی تو ہنومان جی اور بجرنگ بھلی کے بھگت ہیں، کہاں ہیں خلفائے راشدین کے سچے مرید جو یہاں رضی اللہ عنہما کی سیرت پر عمل کرکے دکھائیں۔ شیعوں کے مقابلے میں تو بہت کہتے ہیں کہ اکثریت میں ہم ہیں۔ اور جب دشمنان اسلام سے لڑنے کا وقت آئے تو سعودی عرب کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں۔ بس کردو یار بہت ہوگئی اللہ اور اللہ کے رسول ص کے ساتھ تمہاری یہ مکاریاں۔

محمد مرسی اور عمر البشیر

کیا مصر کا صد ر مرسی خلفائے راشدین کو نہیں مانتے تھے یا سوڈان کے حکمران عمر البشیر صحابہ کی توہین کیا کرتے تھے!؟ کیوں سعودی عرب نے اسرائیل کے کہنے پر ان دونوں سنی حکومتوں کو ختم کیا!؟ کیا پاکستان کے مولوی زوار بہادر تم جانتے ہو مولوی طاہر اشرفی تم جانتے ہو!؟۔ اور نہیں جانتے تو پہلے جاکر تحقیقات کرلو، قاضی شریح بن کر قضاوت مت کرو۔

پہلے سعودی ناصبی یزیدی تکفیریزایونسٹ مفادات کو پاکستانی مفاد کا غلاف پہنانے والے میدان میں اترے۔ دندان شکن دلائل سے انکو دفن کردیا گیا۔ اب خلافت راشدہ کے غلاف میں مودی کے یارایک نیا فتنہ ایجاد کررہے ہیں۔

۔ اس پر ہم صرف اتنا کہیں گے کہ خلفائے راشدین کو ماننے والے کشمیری فلسطینی مسلمانوں کی مدد نہ کرنے والے سعودی اماراتی بحرینی حکمران بھی تو معاویہ بن ابو سفیان کو مانتے ہیں تو وہ مدد کیوں نہیں کررہے۔

ان الانسان لفی خسر

یاد رکھو اللہ تعالیٰ نے وقت کی قسم کھاکر قرآن میں سورہ والعصر میں ارشاد فرمایا کہ عصر کی قسم۔۔۔بے شک انسان خسارے میں ہے مگر وہ کہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور ایک دوسرے کو حق کی تاکید کی اور ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی۔ مگر کے بعد والے جو کام اللہ نے بیان کئے وہ کریں۔ خسارے والے کام نہ کریں۔ پاکستانی قوم کو اور پاکستانی مسلمانوں کو متصادم نہ کریں اور امن و محبت کی فضا کو خراب نہ کریں۔

ایم ایس مہدی برائے شیعیت نیوز اسپیشل

پاکستانی مسلمانوں کو لڑوانے کی سعودی سازش حصہ دوم

پاکستانی مسلمانوں کو لڑوانے کی سعودی سازش حصہ اول
مولوی اشرف جلالی سعودی ناصبیت کا پاکستانی مہرہ
کشمیریوں کے قاتل و غاصب نریندرا مودی بھارتی وزیر اعظم خلفائے راشدین کے پیروکارمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد ایم بی زیڈ کے ساتھ ایک یادگار تصویر
کشمیریوں کے قاتل و غاصب نریندرا مودی بھارتی وزیر اعظم خلفائے راشدین کے پیروکارمتحدہ عرب امارات کے ولی عہد ایم بی زیڈ کے ساتھ ایک یادگار تصویر
UAE had told Pakistan IHK not Muslim Ummah issue
Will Pakistan regime support Turkey against Saudi Arabia and UAE

 

متعلقہ مضامین

Back to top button