دنیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو امریکی تاریخ کے بد ترین وزیر خارجہ

شیعت نیوز : امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو امریکی تاریخ کے بد ترین وزیر خارجہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی این این کے تجزیہ نگار ڈیویڈ میلر نے تعصب پر مبنی کارکردگی کی بنا پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کو امریکہ کی تاریخ کا بد ترین وزیر خارجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائیک پومپئو قانون سے مبرا ہوتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کو بچانے اور اپنی من مانی کے لئے وزارت خارجہ کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مائیک پومپئو چین اور روس کے خلاف کمپین چلا رہے ہیں اور مائیک پومپئو نے حالیہ مہینوں کے دوران کورونا وائرس اور ہانگ کانگ کے مسئلے پر چین پر کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے چین مخالف اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو چاہئیے کہ وہ چین پر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کے لئے دباو ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی لبنان میں اسرائیل کا جاسوس ڈرون طیارہ تباہ

دوسری جانب امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سات مسلم ممالک کے افراد پرامیگریشن کی پابندی عائد کرنا اختیارات کا ناجائز استعمال ہے۔

جو بائیڈن کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اگر میں صدر بنا تو پہلے ہی دن مسلم تارکین وطن پر عائد پابندی ختم کر دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاہ فام سے قبل مسلم کمیونٹی صدر ٹرمپ کے حملے کا شکار ہوئی تھی۔ یہ انتظامیہ اسلامو فوبیا کا شکار ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسلامو فوبیا کے نظریات کے باعث سکولوں میں مسلم بچوں کے ساتھ بد سلوکی کے ساتھ ساتھ ملک میں مسلم مخالف نفرت انگیز واقعات میں بھی اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے 7 مسلم اکثریتی ممالک سے آنے والے تارکین وطن کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جبکہ اس اقدام کے متعلق جو بائیڈن اور دیگر ناقدین نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button