اہم ترین خبریںپاکستان

جعفریہ الائنس پنجاب اسمبلی کے تحفظ بنیاد اسلام بل کو مسترد کرتی ہے، علامہ باقر زیدی

شیعیت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیاتحفظ بنیاد اسلام ایکٹ آئین میں دی گئی مذہبی آزادیوں سے متصادم ہے ، دستور ِ پاکستان میں اسلامی بنیادوں کا تحفظ موجود ہے قیام پاکستان کے 72سال بعد پنجاب اسمبلی میں متنازع بل پیش کیا گیا ۔

انہوں نے گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بِل پر دستخط نہ کریں تاکہ حکومت کے لئے مزید مسائل پیدا نہ ہو سکیں اس بل کے بعض حصوں کے ضمن میں کافی تاریخی متنازع مسائل سر اٹھائیں گے جن سے نبٹنا حکومت کے بس میں نہ ہو گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اہل بیت علیہ السلام ہیں، پنجاب اسمبلی کے فرقہ وارانہ بل کو مسترد کرتے ہیں، علامہ مبارک موسوی

انہوں نے کہا کہ تمام محب وطن اور ذمہ دار دینی حلقوں نے پنجاب اسمبلی میں عجلت میں پیش کردہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ کو آئین میں دی گئی مذہبی آزادیوں سے متصادم قرار دیاہے صدیوں سے طے شدہ عقیدتی مسائل کو چھیڑناسیاسی مصلحت و دانشمندی کے بھی خلاف ہے جو کسی طور قابلِ قبول نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جعفریہ الائنس پاکستان متنازعہ بل کو مذہبی آزادی، بین المسالک رواداری اور ملکی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہونے کی بنا پر مسترد کرتی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button