اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب نے داعش و القاعدہ کے ساتھ بھی فوجی اتحاد قائم کر رکھا ہے۔ یمنی وزیر داخلہ

شیعت نیوز : یمنی وزیر داخلہ عبدالکریم الحوثی نے ایک علاقائی اخبار کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں دہشت گردوں کے خلاف یمنی سکیورٹی فورسز کے موثر کردار پر گفتگو کی ہے۔

یمنی وزیر داخلہ نے ’’26 ستمبر‘‘ نامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک میں قائم کردہ امن و امان و استحکام کی اعلی صورتحال کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یمنی سکیورٹی فورسز تاحال متعدد دہشت گرد منصوبوں کو ناکام بنا چکی ہیں جبکہ اس دوران جارح سعودی عرب کے ساتھ وابستہ دسیوں دہشت گرد گروپس کو بھی ٹریک کر کے گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یمنی وزیر داخلہ نے اپنے انٹرویو کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے ماتحت سکیورٹی فورسز کے طریقۂ کار اور دہشت گردی کے خلاف تمام صوبوں کی سکیورٹی میں بہتری لانے کے وسیع قومی منصوبے کی بھی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے اتحادی یمن کا تیل لوٹ رہا ہے۔ وزیر پیٹرولیم احمد دارس

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ جارح سعودی فوجی اتحاد اپنے مذموم مقاصد کے لئے یمن کے شمالی مقبوضہ علاقوں، خصوصا البیضاء کے اندر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں داعش و القاعدہ سے بھی خدمات حاصل کر رہا ہے۔

دوسری طرف یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایرانی مسافر بردار پرواز کو امریکی جنگی جہازوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی پرزور مذمت کی ہے۔

عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق محمد عبدالسلام نے اس حوالے سے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی مسافر بردار طیارے اور شامی خودمختاری کے خلاف امریکہ کے اشتعال انگیز اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے خطے کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی اقوام کو چاہئے کہ وہ گستاخ امریکہ کے خلاف وہ متحدہ موقف اپنائیں۔ انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ بلاتفریق تمام ممالک کے لئے ایک خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button