پاکستان

علامہ ساجد نقوی کی پاراچنار دھماکے کی مذمت، ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاراچنار دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار میں دہشتگردی پرامن ماحول کو خراب کرنے سازش ہے، دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر گرفتار کیا جائے۔

راولپنڈی سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 22 زخمیوں کو فی الفور طبی امداد مہیا کی جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پارا چنار دھماکہ، علاقائی امن کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارا چنار میں دہشتگردی پرامن ماحول کو خراب کرنے سازش ہے، دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات میں بہتری لائی جائے۔ پاراچنار کے عوام کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button