اہم ترین خبریںپاکستان

سنی عقیدے میں حضرت فاطمہؑ معصوم ہیں، گستاخ کا اہلسنت سے تعلق نہیں ، صاحبزادہ حامد رضا

شیعیت نیوز : چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم حضرت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو محفوظ عن الخطا سمجھتے ہیں، آپ کی نسبت خطا کرنا یا آپؑ کو خطاکار کہنا گمراہی ہے، گستاخ کا اہلسنت سے تعلق نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سنی اتحاد کونسل کے سوشل میڈیا پیج پر سیدہ طاہرہ، بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے حوالے سے جو موقف دیا ہے، اس پر ہمیں کہا گیا کہ آپ رافضی ہوگئے ہیں، جب ہم نے اُن سے پوچھا کہ رافضی کیسے ہوگئے؟ تو جواب دیا گیا کہ عبارت تو محتاط انداز میں لکھی گئی ہے، لیکن باطن سے لگتا ہے کہ آپ رافضی ہوگئے ہیں، تو انہوں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کسی کے باطن کو کیسے جانتے ہیں؟ تو کوئی جواب نہ دیا گیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہماری تربیت جن اساتذہ نے کی ہے، انہوں نے ہمیں یہ نہیں کہا کہ گالی کے ساتھ کسی کا موقف رد کریں، بلکہ دلیل سے رد کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں داخلی انتشار پھیلانے والے دشمن کو اتحاد کی طاقت سے ناکام بنائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارا سب کچھ اہلبیتؑ پر قربان ہے، ہمیں 14 سو سال پرانا واقعہ نہیں دہرانا چاہیے، ہماری کوئی اوقات نہیں کہ ہم ان مقدس ہستیوں کے بارے میں گفتگو کریں۔

انہوں نے کہا کہ فدک کے معاملے پر بی بی پاکؑ کیخلاف کوئی بات کرنا بہت بڑی جہالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب لوگ طعنے دے رہے ہیں کہ یہ ہے اہلسنت کا عقیدہ، میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ گستاخ کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بھی کہا کہ آپ سے غلطی ہوگئی ہے تو معافی مانگ لیں، لیکن انہوں نے معافی نہیں مانگی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ماضی میں اہلبیت اطہارؑ اور صحابہ کرام کی توہین ہوتی رہی اس وقت تو اشرف آصف جلالی ملعون نہیں بولے، اب کوئی ان کی اصلاح کرنا چاہتا ہو تو اسے وہ رافضی قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کمیٹی بنائی جائے جو اہلسنت کے ایس او پیز طے کرے تاکہ وہ یہ طے کر سکیں کہ کون کون سے موضوعات پر بحث کر سکتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہم دختر رسول بی بی پاک فاطمہ زہراؑ کو محفوظ عن الخطا سمجھتے ہیں، آپ کی نسبت خطا کرنا یا خطاکار کہنا گمراہی سمجھتے ہیں اور یہی اہلسنت کا عقیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button