پاکستان کی اہم خبریں

عظمت اہلبیت ؑو اصحاب رسول کے دفاع کیلئے تمام علماء کرام متحد ہیں، عظمت سیدہؑ کانفرنس

شیعیت نیوز : عظمت اہلبیت علیھم السلام و عظمت اصحاب رسول کے دفاع کیلئے تمام علماء کرام متحد ہیں۔ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار عظمت سیدہؑ کانفرنس کے اعلامیہ میں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف لاہور میں عظمت سیدہؑ کائنات اور اتحاد اُمت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فرقہ واریت اور ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے علماء کرام کے کرادار پر زور دیا گیا۔

عظمتِ سیدہ ؑکائنات سلام اللہ علیہا اور اتحاد اُمت کانفرنس کا انعقاد سجادہ نشین آستانہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر شریف پیر سید جبیب عرفانی کی زیرصدارت ہوا، جس میں خصوصی طور پر خواجہ معین الدین کوریجہ اور ملک کے جید علماء و مشائخ اور دیگر درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں اشرف آصف جلالی ملعون کو سزا دلوا ئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، علامہ حافظ کاظم نقوی

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید حبیب عرفانی کا کہنا تھا کہ علماء کرام ملک میں قیام امن کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عظمت اہلبیت علیھم السلام و عظمت اصحاب رسول کے دفاع کیلئے تمام علماء کرام متحد ہیں۔ فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کیا جائے گا اور سخت قانونی کارروائی کی اپیل بھی کی جائے گی۔ کانفرس میں علامہ اصغر علی عارف، خواجہ معین الدین کوریجہ، پیر منور حسین، پیر دیوان احمد مسعود فاروقی سمیت علماء مشائخ اور درگاہوں کے سجادہ نشینوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام سمیت کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے دعا بھی کروائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button