پاکستان

کراچی، انسداد دہشتگردی عدالت نے داعش کے کارکن کو سزا سنا دی گئی

شیعیت نیوز : شہر قائد میں انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے کارکن کے کیس کا ایک ماہ میں فیصلہ سناتے ہوئے 13 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم دہشتگرد تنظیم داعش کے کارکن کو فنڈز جمع کرنے کے جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جہاد النکاح کے جذبے سے سرشار لال مسجد کے طلباء نے جامعہ حفصہ کی طالبات پردھاوا بول دیا

عدالت نے ملزم زین شاہد کو 13 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنانے کے ساتھ ساتھ 70 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ داعشی دہشتگرد زین شاہد کو 18 جون 2020ء کو خفیہ اطلاع پر ناظم آباد کراچی میں واقعے انو بھائی پارک سے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ گرفتار دہشتگرد کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button