پاکستان

گستاخ دختر رسول اشرف جلالی ملعون کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علامہ محمد حسین اکبر

شیعیت نیوز : ادارہ منہاج الحسین کے سربراہ اور ممتاز عالم دین ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے ’’اتحاد اُمت کانفرنس‘‘ سے خطاب میں مشترکہ اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک کے علماء اور مشائخ کا یہ نمائندہ اجتماع قومی اسمبلی کے جملہ اراکین کو یہ قرارداد متفقہ طور پر پاس کرنے کی مبارکباد پیش کرتا ہے، جس میں جنت البقیع، مدینہ منورہ سعودی عرب میں بنت رسول اللہ بضعۃ الرسول حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور دیگر آئمہ معصومین اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ کے مزارات پر روضوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کانفرنس پیر ڈاکٹر نور الحق قادری سے درخواست ہے کہ اس قرارداد پر عمل کرانے کیلئے سعودی عرب کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے تعمیر مزارات کا سلسلہ شروع کرائیں۔

انہوں نے کہا ادارہ منہاج الحسین ؑ لاہور میں منعقدہ یہ علماء و مشائخ کانفرنس کا نمائندہ اجتماع گستاخ صدیقہ کبریٰ بضعۃ الرسول بنت رسول اللہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اشرف آصف جلالی ملعون، جس کو علماء و مشائخ و اہلسنت نے کل علی پور سیداں نارووال کانفرنس میں اہل سنت والجماعت سے خارج کر دیا ہے اور اسے گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرنے کے مطالبہ کی بھرپور تائید کرتا ہے اور آج یہ اجتماع بھی اس گستا خ زہراء سلام اللہ علیہا جو گستاخ قرآن و اہلبیت ؑ  ہے کیخلاف مدعی کے مطالبہ کے مطابق ایف آئی آر میں دفعات شامل کرکے قرار واقعی سزا کا مطالبہ کرتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 5 اگست کو پورے پاکستان میں شہید قائد عارف الحسینی کی برسی منائیں گے، علامہ راجہ ناصر

علامہ محمد حسین اکبر نے کہا کہ علماء و مشائخ کا یہ نمائندہ اجتماع گستاخ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گستاخ اہل بیت اطہار علیہم السلام، گستاخ صحابہ کرام و ازواج مطہرات اور بالخصوص گستاخ حضرت امام مہدی علیہ السلام اور ان کی والدہ گرامی سیدہ نرجس خاتون علیہا السلام کی شان میں نازیبا گستاخانہ کلمات کہنے والوں کو قانون کی گرفت میں لاکر غیر جانبدارانہ ان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

آج یہ نمائندہ اجتماع اس حقیقت کا برملا اعلان و اعتراف کرتا ہے کہ کوئی شخص اس وقت تک مسلمان نہیں ہوسکتا، جب تک عقیدہ توحید خداوند متعال، عقیدہ ختم نبوت ؐ و رسالت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہلبیت اطہار علیہم السلام سے محبت اور عقیدت اور آپ ؐ کے اصحابؓ کا احترام نہ کرتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کا یہ اجتماع اہل بیت اطہار علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی شان میں کسی بھی قسم کی اشارۃ، کنایۃ تحریر و تقریر کے ذریعے گستاخی کرنا ناقابل معافی جرم قرار دیتا ہے اور گستاخ حضرت سیدہ طیبہ، طاہرہ زہراء سلام اللہ علیہا اشرف جلالی کے گستاخانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے فورا گرفتار کرنے اور کم از کم جو دفعات ذاکر سلطانی کیخلاف لگائی گئی ہیں، وہ دفعات لگانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button