بھارت کو بڑا دھچکا، ایران نے چاہ بہار کے بعد گیس فیلڈ منصوبے سے بھی بھارت کو فارغ کردیا
شیعیت نیوز : پاکستان کے دوست پڑوسی ملک ایران نے بھارت کو چاہ بہار ریلوے پراجیکٹ کے بعد گیس فیلڈ منصوبے سے بھی فارغ کردیا۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے ریلوے لائن منصوبے کے بعد بھارت کو گیس فیلڈ منصوبے سے بھی فارغ کر دیا اب یہ منصوبہ مقامی کمپنی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جا سکتا ہے جس میں ممکنہ طور پر چین کو بھی مل سکتا ہے جبکہ بیجنگ اور تہران کے درمیان 600 ارب ڈالر کے منصوبوں پر گفت و شنید جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان کے ازلی دوست ایران نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو چاہ بہار پراجیکٹ سے نکال دیا
روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈیا سے فنڈ نہ ملنے پر چار سال قبل ایران اور بھارت کے درمیان افغانستان کی سرحد پر چابہار سے زاہدان تک ریلوے لائن بچھانے کا معاہدہ ہوا تھا۔ اب ایران نے خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق اس منصوبے سے بھارت کو آؤٹ کرنے کے بعد ایران نے گیس فیلڈ منصوبے سے بھی بھارت کی چھٹی کر دی ہے۔ اب یہ منصوبہ مقامی کمپنی یا کسی اور ملک کے سپرد کیا جا سکتا ہے۔







