دنیا

امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ چین

شیعت نیوز : چین کی وزارت خارجہ ہوا چون اینگ نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے جمعرات کی شب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے چینی کمپنیوں خاص طور سے موبائل کمپنی ھوآوی کے ملازمین اورانجینیروں کو ویزا دینے کیلئے مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے دفاع کا دعویدار واشنگٹن نے، بارہا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور یہ کسی سے پوشیدہ بھی نہیں ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب امریکہ کو چاہئے کہ وہ چین اور دوسرے ممالک کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے سے باز آ جائے اس لئے کہ اس قسم کا رویہ امریکی عوام اور حکام کے لئے شرم کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید3 کشمیری نوجوان شہید

هہوا چون اینگ نے کہا کہ امریکہ 2001 سے اب تک مختلف ملکوں من جملہ عراق، لیبیا، شام اور افغانستان میں لاکھوں افراد کے قتل عام اور انہیں بے گھر کرنے جیسے بہت سے جرائم کا ارتکاب کر چکا ہے اور اس کے علاوہ خود امریکہ میں افریقی نژاد اقلیتوں کو سخت ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق چین پر امریکہ کے الزامات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری طرف چین نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے گزشتہ چھ ماہ سے بند سنیما گھر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق چینی حکومت کی فلم سے متعلق امور کی انتظامیہ نے جمعرات کو ایسے علاقوں میں سنیما گھر کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے جہاں وبا کے پھیلاؤ کا خدشہ کم ہوچکا ہے۔ ان علاقوں میں 20 جولائی سے سنیما کھول دیے جائیں گے۔ تاہم جن علاقوں میں کورونا وبا سے متعلق متوسط یا انتہائی درجے کے خدشات ہیں ان میں سنیما گھر بدستور بند رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق سنیما گھروں کو حکومتی قواعد و ضوابط پر لازمی عمل کرنا ہوگا ۔ سنیما آنے والوں کے لیے چہرے پر ماسک پہننا لازم ہوگا۔ سنیما حال میں صرف 30 فی صد نشستیں ہی پُر کرنے کی اجازت ہوگی جس کے لیے پیشگی بکنگ کروانا ہوگی اور فلم بینوں کو اپنے ہمراہ کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button