یمن

مسئلہ فلسطین کو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کریں گے۔ علی القحوم

شیعت نیوز : یمن کی اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ کے رہنما علی القحوم کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کوکسی بھی صورت میں فراموش نہیں کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق انصاراللہ کے رہنما علی القحوم نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حماس کے گرفتار شدہ اسیروں کے بدلے سعودی اہلکاروں کو رہا کرنے کے اپنے وعدے پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

القحوم نے کہا کہ یمنی غیور عوام مسئلہ فلسطین کو اپنا مسئلہ سمجھتے ہیں اور کسی بھی صورت میں فلسطین کو نہیں بھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ یمن اسرائیل پر میزائل یا ڈرون حملہ کر سکتی ہے، عرب اخبار

انہوں نے عرب ممالک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تمام عرب ممالک سنچری ڈیل نامی منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے متحدہ ہوجائیں۔

علی القحوم نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہم فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور کسی بھی قیمت پر اپنے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

انہوں نے سعودی حکام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کے فیصلے امریکہ میں ہوتے ہیں اور سعودی حکام کسی بھی فیصلے میں خودمختار نہیں ہیں اور وہ خطے میں امریکی مفادات کے لئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا اگر یمن کا محاصرہ ختم نہ کیا گیا تو یمنی قوم آل سعود کو سبق سکھائے گی۔

علی القحوم نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے مختلف اہم علاقوں کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تحریک کے رہنما نے انصاراللہ کے نام خط میں فلسطین کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے حماس کے متعدد افراد کو گرفتار کررکھا ہے، انصاراللہ کے رہنما ’’بدالملک الحوثی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے گرفتار شدہ اسیروں کی رہائی کے بدلے سعودی قیدیوں کو رہا کرنے پر تیار ہیں۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں حماس کے اراکین امریکہ کے کہنے پر گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button