اہم ترین خبریںپاکستان

گوجرانوالہ، ملک دشمن تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرکے ملک دشمن تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانوالہ میں کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں محمد ثاقب، عبدالمالک اور مجاہد اقبال شامل ہیں۔

معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا کالعدم سپاہ صحابہ کے مدرسے کا قاری گرفتار

دہشتگردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹرز، سیفٹی فیوز اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے ملک میں آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے بعد ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم اب بھی دہشتگرد گروہ بھارت اور آل سعود کے اشاروں پر ملک میں دہشتگردی کی کاروائیوں کی کوشش کرتے ہیںتاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائیوں کے نتیجے میں یہ دہشتگرد تا حال ناکام رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button