اہم ترین خبریںعراق

عراق میں آپریشن کلین اپ کے دوران حشد الشعبی کے 10 جوان شہید و زخمی

شیعت نیوز : عراق میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری ہے جس کے دوران حشد الشعبی کے 10 جوان شہید و زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق اور ایران کے سرحدی علاقے کو داعش دہشت گردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے ابطال العراق نامی آپریشن کلین اپ کے چوتھے مرحلے کے پہلے روز کل ہونے والے 2 بم دھماکوں میں حشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔

اس آپریشن کے دوران پہلا دھماکہ حمرین کے علاقے میں ہوا جس میں حشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے اور ان کی 2 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

دوسرا دھماکہ امام شیخ بابا کےعلاقے میں ہوا جس میں انسداد دہشت گردی فورس کے 2 اہلکار زخمی ہوئے اور ان کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی۔ حشد الشعبی نے صوبہ دیالی کے حاوی العظیم دیہی علاقے میں داعش کے 2 بموں کو ناکارہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودیہ، عرب امارات اور اسرائیل کے حساس مقامات کی فہرست تیار کر لی، سربراہ یمنی انٹیلیجنس

دوسری جانب عراق میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنل کمانڈ نے ایک بیان جاری کر کے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف فوج نے آپریشن ابطال العراق (عراقی ہیروز) کے چوتھے مرحلے کو انجام دیا جس کے دوران صوبہ دیالہ میں 2 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

عراق کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران صوبہ دیالہ کے 70 سے زائد گاؤں اور دیہی علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کر دیا گیا ہے۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button