اہم ترین خبریںلبنان

امریکہ کا خطے میں اصلی ہدف اسرائیل کی حفاظت ہے۔ شیخ نعیم قاسم

شیعت نیوز : حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں خطے میں امریکہ کی ریشہ دوانیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا خطے میں اصلی ہدف اسرائیل کی حفاظت اور فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حزب اللہ ایک مزاحمتی تحریک ہے جس نے اسرائیل کو لبنان سے خارج کردیا اور اسرائیل کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنادیا، حزب اللہ لبنان کو سن 2000 میں اسرائیل کے خلاف بڑی فتح اور کامیابی نصیب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ابراھیم ابو یعقوب سپرد خاک، حماس کا اظہار افسوس

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنان میں امریکہ اور ایران کے درمیان موجود اختلاف مشکل نہیں بلکہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان مشکل ہے لبنانی مزاحمت تین بنیادوں پر استوار ہے جن میں لبنانی فوج، لبنانی عوام اور لبنانی مزاحمت شامل ہیں۔

حزب اللہ لبنان کا ایک حصہ ہے جس نے لبنان میں حاکمیت کو برقرار رکھا ہوا ہے اور یہ مسئلہ امریکہ اور اسرائیل کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ لبنان کی موجودہ حکومت باقی رہے گی ۔

حزب اللہ لبنان کی حکومت کا حصہ ہے اور حزب اللہ کا اصلی ہدف اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر شیعت نیوز کا فیس بک پیج بلاک

دوسری جانب لبنان کے درجنوں مظاہرین نے جمعہ کے روز بیروت میں قائم امریکی سفارت خانے کے باہر امریکہ مخالف ریلی نکالی ۔

رپورٹ کے مطابق بیروت میں امریکی سفارت خانے کے باہر لبنانی عوام نے زبردست احتجاجی ریلی نکلی جس میں لبنان کے امور میں واشنگٹن کی مداخلت کی مذمت کی گئی ۔

مظاہرین نے امریکی جھنڈے اور ڈالر کے پوسٹر جلا دیئے اور امریکہ کو’’دہشت گردی کی ماں‘‘ قرار دیا۔

تاہم پولیس نے آخرکار سفارتخانے کے علاقے سے احتجاج کرنے والوں کو نکال دیا۔یہ یاد رہے اس ہفتے بیروت میں امریکہ کے خلاف یہ دوسرا احتجاج ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button