دنیا

نینسی پلوسی کا امریکی صدر ٹرمپ پر کورونا وائرس کو پھیلانے کا الزام عائد

شیعت نیوز : امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا احمقانہ اور بیوقوفانہ اقدام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں۔

نینسی پلوسی نے کہا کہ ٹرمپ کورونا کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں۔

نینسی پلوسی نے ڈبلیوایچ او سے امریکی دستبرداری کےاقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کا سرکاری طور پر انخلاء بے وقوفانہ اور احمقانہ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، امریکی صدرٹرمپ کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں اور کورونا وائرس کو پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے خلاف مقابلے میں شہید جنرل سلیمانی کا کردار کلیدی رہا ہے۔ امریکی خبرنگار

دوسری جانب امریکہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ساٹھ ہزار نئے مریض ملنے سے اس ملک میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہاپکینز یونیورسٹی نے ایک رپورٹ میں امریکہ میں کورونا کے نئے اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران امریکہ میں کورونا کے ساٹھ ہزار نئے مریضوں کا پتہ لگایا گیا ہے اور اس طرح امریکہ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد تیس لاکھ ننانوے ہزار ہو گئی ہے۔

امریکہ کی مذکورہ یونیورسٹی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران امریکہ میں مزید ایک ہزار ایک سو اکہتر افراد جان کی بازی ہار گئے اور اس طرح امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر ایک لاکھ تینتیس ہزار نو سو بہتر ہو گئی ہے۔کورونا وائرس کے بری طرح سے شکار ملکوں کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے اور کورونا وائرس کے نتیجے میں امریکہ میں ہی اب تک سب سے زیادہ اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔

امریکہ کی ہاپکینز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں اب تک ایک کروڑ، انیس لاکھ، چوّن ہزار نو سو بیالیس افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے اب تک پانچ لاکھ چھیالیس ہزار سات سو بیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button