یمن

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انصاراللہ

شیعت نیوز : تحریک انصاراللہ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹن گریفتھیس سعودی عرب کو مکمل طور پر بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مارٹن گریفتھیس نے بارہا سعودی عرب کو بچانے کی کوشش کی ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں اقوام متحدہ کے جانبدارانہ رویے پر کڑی تنقید کی ہے۔

انھوں نے اپنے تازہ بیان میں فوری طور پر جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہے کہ مزید تسلط جمانے کی کوشش سے گریز کیا جائے تاکہ امن و آشتی کے لئے موقع فراہم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کا سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنا غیر قانونی ہے۔ برطانوی عدالت

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے اس تجویز کے جواب میں ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ مآرب کے محاذ پر عنقریب یمنی فوج کا کنٹرول ہونے والا ہے اس لئے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے یہ تجویز پیش کی ہے جس سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ وہ یمن کے موجودہ حقائق کو نظر انداز کر کے سعودی اتحاد کو شکست سے بچانے اور اس کے لئے کامیابیوں کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے اس منصوبے میں سنجیدگی و صداقت کا فقدان مکمل طور پر نمایاں ہے۔

مارٹن گریفتھیس کی جانب سے یہ جانبدارانہ منصوبہ ایسے وقت پیش کیا گیا ہے کہ یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کے روز مآرب اور الجوف صوبوں پر اڑتیس بار حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button