ایران

امریکہ اور اسرائیلی حکومت ایرانی صلاحیتوں سے خوفزدہ ہیں۔ جواد ظریف

شیعت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیلی حکومت ایرانی صلاحیتوں اور ترقی میں اضافے سے تشویش میں ہیں اور اس لیے وہ ایران کے خلاف مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر کو محکمہ خارجہ کے اعلی عہدیداروں اور سنئیر نائب ایرانی صدر سے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج کل بین الاقوامی صفحے پر وزارت خارجہ کو ان ممالک اور گروہوں کا سامنا ہے جو ایرانی عوام پر دباؤ ڈالنے کیلئے اپنی تمام تر طاقت کا استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاید آج تک کسی بھی ملک نے کچھ طاقتوں بالخصوص امریکہ اور اسرائیلی حکومت کا اتنا دباؤ نہیں دیکھا ہے اور وہ ایرانی صلاحیتوں اور ترقی میں اضافے سے تشویش میں ہیں اور اس لیے وہ ایران کے خلاف مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ رہبر انقلاب اسلامی

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات میں دھونس و دھمکی اور معاشی دہشتگردی شامل ہیں جس کا سب سے اہم اور بنیادی مقصد ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنا ہے۔

جواد ظریف نے گزشتہ روز کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ لینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دوستوں کےخلاف اس مشکل جنگ میں وزارت خارجہ کو اپنا دفاع کرنا ہوگا؛ تاہم ہمارا فرض ہے کہ ہم ملک کا دفاع کریں۔

انہوں نے کہا کہ میرے تمام ساتھی تمام تر مشکلات اور طعنوں سے گزر رہے ہیں لیکن ہم اپنے دفاع کیلئے وہ باتوں کا اظہار نہیں کرتے جو صرف ہمارا مفادات میں ہو اور ملک کے مفادات کو خطے میں ڈالتی ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران کے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاکستان، ترکی ، افغانستان ، آذربائیجان ، عراق اور علاقے کے دیگر ممالک کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button