اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری

شیعت نیوز :اسرائیلی فوج نے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب اور آج صبح فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں سے وحشیانہ بمباری کی ہے۔ بمباری میں مشرقی غزہ اور دیگر مقامات پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی الزیتون کالونی میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے نچلی پروازوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ قابض فوج نے مشرقی غزہ میں زرعی اراضی پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ الزیتون کالونی پر اسرائیلی طیاروں کی جانب سے رات گئے دو بار بمباری کی۔ جبکہ ہونے والی بمباری سے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سیستانی کی اہانت آل سعود کی فرقہ وارانہ سوچ کی عکاس ہے۔ شیعہ اور سنی علماء

واضح رہے کہ گذشتہ روز بعد ازظہر غزہ کی پٹی سے غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب 2 راکٹس فائر کئے گئے تھے جس کے باعث صیہونی بستیوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق غزہ کی جانب سے فائر کئے گئے راکٹس ایک کھلے علاقے میں جا گرے تھے اور ان سے صیہونی آبادیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے رواں سال کے پہلے چھ ماہ کےدوران قابض صیہونی حکام کی طرف سے فلسطینی ماہی گیروں کے حقوق کی 172 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔

انسانی حقوق گروپ المیزان مرکز کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی ماہی گیروں کے حقوق کی 172 بار پامالی کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکام کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں پر برارہ راست حملے، ان پر تشدد، ماہی گیروں کی کشتیوں کو نقصان پہنچانا، ماہی گیروں کی بلا جواز گرفتاریاں اور سمندر میں ان کی ماہی گیری کی نقل وحرکت پرپابندیوں جیسے واقعات تکرار کے ساتھ پیش آئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button