پاکستان

پاراچنار کی زمینوں کا منصفانہ حل نکال کر اصل حقداروں کو الاٹ کی جائیں، علامہ وحید کاظمی

شیعت نیوز : مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کہا کہ پاراچنار بالشخیل کے مقام پر گزستہ کئی دنوں سے خون ریز تصادم جاری ہیں۔ایسے تصفیہ طلب معاملات جن کو حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے سے دانستہ طور پر غفلت برتی جا رہی ہے جس سے علاقائی کشیدگی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔پارہ چنار میں بے قابو ہوتے ہوئے حالات کی تمام تر زمہ داری پاراچنار کے مقامی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہیں۔

بالش خیل میں زمینی تنازعہ پر مسلح تصادم، خطے کو فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کاآغاز

وزیراعظم سے لیکر پاراچنار کی ضلعی انتظامیہ تک ہر ذمہ دار کو اس سنگین مسلئے سے آگاہ کیا تھا۔ہر فورم پر بالشخیل کا مسئلہ اٹھایا گیا۔متعدد بار حکام بالا کو خطوط بھیجے گئے کہ بالشخیل کی زمینیں ان کے حقیقی ورثا کے حوالے کر کے اس تناؤ کو ختم کیا جائے مگر مگر ہمشیہ انصاف کی بجائے جانبداری سے کام لیتے ہوئے اس مسئلے کو نطر انداز کیا گیا۔ جس کا نقصان اب مقامی لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاراچنار کی زمینوں کا منصفانہ حل نکال کر اصل حقداروں کو زمین الاٹ کی جائے اور طالبان کے ایک سابق امیر کے نام سے قائم ناجائز آبادی کو مسمار کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button