اہم ترین خبریںپاکستان

جیکب آباد ، عزاداروں پر ایف آئی آر کے خلاف شیعہ تنظیموں کی بھوک ہڑتال جاری

شیعت نیوز : صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں تمام شیعہ تنظیموں کی جانب سے عزاداروں پر دہشتگردی کی ایف آر کاٹنے پر ایس ایس پی جیکب آباد کے خلاف احتجاجی دھرنا اور بھوک ہڑتال جاری ہے۔

ایس ایس پی جیکب آباد بشیر احمد بروہی نے 21 رمضان کے جلوس پر پابندی عائد کی تھی جبکہ مومنین نے سالانہ قدیمی جلوس برآمد کیا تو اس متعصب ایس ایس پی نے لاٹھی چارج کروا کر سینکڑوں مومنین کو زخمی کیا اور 200 مومنین کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر بھی کاٹ دی۔

ملک میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ علامہ سید ساجد علی نقوی

واضح رہے کہ جیکب آباد کا ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشتگرد حفیظ بروہی کا بھانجا ہے جو کہ جیکب آباد، شکارپور اور سیہون شریف میں دہشتگردی اور بم دھماکوں کا ماسٹر مائند تھا جسے بلوچستان پولیس نے جہنم واصل کیا تھا۔

جیکب آباد کےمومنین 21 رمضان کے بعد سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں اور اب پچھلے 10 دن سے احتجاجی دھرنے اور بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں اور انکا مطالبہ ہے کہ اس نااہل اور متعصب ایس ایس پی کو برطرف کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کے دائرے کو مزید بڑھا دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ماہ محرم الحرام بھی قریب ہیں اگر اس سے قبل اس متعصب ایس ایس پی کو معطل نہ کیا گیا تو اس ماہ محروم اور عزاداری کے ایام میں کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آ سکتا ہے لہذا حکام بالا ہوش کے ناخن لیں اور فی الفور اس متعصب ایس ایس پی بشیر احمد بروہی کو برطرف کر کے اسکے خلاف تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button