دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حقیقت کو سمجھنے سے عاری ہیں۔ جو بائیڈن

شیعت نیوز : جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

امریکہ میں صدارتی انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی ٹرمپ اور جو بائیڈن کے مابین شدید لفظی جنگ چھڑ گئی ہے اور دونوں ایک دوسرے پر کڑی نکتہ چینی کر رہے ہیں۔

پنسلوینیا میں خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وبا کے دنوں میں ملک کا ہیلتھ کیئر سسٹم تباہ کرنا چاہتی ہے۔ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہم معیشت اور صحت میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اوباما دور کا ہیلتھ کیئر ایکٹ ختم کرنے کی سوچ ظالمانہ اور سفاکانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ کی 20 چینی کمپنیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اب بھی اس بحران کی سب سے بنیادی حقیقت کو نہیں سمجھا کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے کورونا وائرس پر قابو پانا ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے سامنے آنے والی سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ جو بائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے بہتر ہے۔

گلیپ کی ہونے والی تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 39 فیصد امریکی عوام اس ملک کے صدر کے عنوان سے ٹرمپ کی کارکردگی سے راضی ہیں جبکہ 57 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طور پر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن اور راضی نہیں ہیں۔

حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مقبولیت 50 فیصد سے بھی کم ہو جائے گی۔

اس سے قبل این بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو صرف 5 ماہ رہ گئے ہیں اور ہونے والی سروے رپورٹوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن بری طرح خراب ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button