یمن

یمنی حملوں کا مقصد سعودی عرب کی جارحیت کو روکنا ہے۔ محمد عبدالسلام

شیعت نیوز : یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی افواج کی سعودی عرب کے اندر حالیہ کامیاب کارروائی کا مقصد یمن پر سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو روکنا ہے۔

المسیرہ کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ یمنی افواج نے حالیہ کارروائی خطے میں امن و ثبات اور قدرت کے موازنہ کے سلسلے میں انجام دی ہے۔

انصار اللہ کے ترجمان  نے کہا کہ سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے باوجود یمنی عوام کی استقامت اور پائداری نے سعودی عرب کو شکست اور ناکامی سے دوچار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں سعودی نواز تکفیری دہشتگرد آپس میں لڑ پڑے، درجنوں ہلاک

یمنی عوام کے محاصرے کے باجود سعودی عرب پر حملے سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اس کی شکست کا مظہر ہیں۔

انصار اللہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کو روکنا عالمی اداروں کی ذمہ د اری ہے۔

اس سے قبل یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے اندر یمنی فورس کے چوتھے دفاعی حملے کو کامیاب قراردیا تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کئے تھے جو ابھی تک جاری ہیں۔

اس کے باوجود یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے کرائے کے فوجیوں کو یمن میں مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

اس دوران جارح سعودی جنگی اتحاد کے حملوں میں دسیوں ہزار عام شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔

جارح سعودی اتحاد اپنے وحشیانہ حملوں اور یمن کا سخت ترین محاصرہ کرنے کے باوجود ابھی تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button