دنیا

امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار

شیعت نیوز : یورپی یونین نے کورونا وبا کے سبب امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کر لیا، پابندی کے اطلاق کا حتمی فیصلہ یکم جولائی تک کر لیا جائے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق یورپی حکام ان ممالک کی فہرست تیار کر رہے ہیں جنہیں محفوظ قرار دیا جا سکتا ہے اور جن کے شہریوں کو موسم گرما میں سیاحت کی اجازت دی جا سکتی ہے، اس بارے میں مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ فی الحال امریکہ بھی ان ممالک میں شامل ہے جو غیر محفوظ تصور کیے گئے ہیں، یورپی حکام کا خیال ہے کہ امریکہ کوروناوبا کو پھیلنے سے روکنے میں تاحال ناکام رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسودہ تبدیل نہ کیا گیا تو امریکہ کے ساتھ ساتھ روس اور برازیل کے سیاحوں کو بھی قبول نہیں کیا جائے گا، تاہم امریکہ کے لیے یہ انتہائی ذلت کا باعث ہو گا کہ اس کے شہریوں کو یورپ آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اسمبلی میں گستاخ دختر رسول اشرف جلالی ملعون کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

اس مسودہ کا اطلاق ہوا تو یہ صدر ٹرمپ کی انتظامی صلاحیت پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے تقریبا 25 لاکھ افراد بیمار اور ایک لاکھ 24 ہزار ہلاک ہوئے ہیں اور یہ تعداد دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں کم سے کم دو گنا زیادہ ہے۔

مارچ میں یورپ کورونا وبا کا مرکز تھا، اس وقت صدر ٹرمپ نے یورپی ممالک کے شہریوں کے امریکہ آنے پر پابندی لگا دی تھی اور اب صدر ٹرمپ کو جوابی اقدام کا سامنا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کی آمد روکنے کیلیے ویزا پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا اور مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی بیروزگاری کو دیکھتے ہوئے بیرون ملک سے روزگار کے لیے آنے والے تارکین وطن کو روکنے کے لیے ویزا پالیسی میں موجود نرمیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہناکہا کہ ویزا پالیسی سے چند ہی لوگ مستثنیٰ ہوں گے، یہ اب تک کی سب سے سخت ویزا پالیسی ہوگی۔ موجودہ معاشی صورت حال میں دستیاب نوکریوں پر سب سے پہلا حق امریکیوں کا ہے اسے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے نہیں رکھا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button