دنیا

افغانستان: امریکی حمایت یافتہ داعش کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار

شیعت نیوز : افغانستان کی آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرھار کے گورنر ہاوس کے دفتر کا کہنا ہے کہ کل اس ملک کی سکیورٹی فورسز نے بھسود کے علاقے سے امریکی حمایت یافتہ تکفیری گروہ داعش کے دو خطرناک دہشت گردوں نعمت‌ الله اور سید الرحمان کوگرفتار کر لیا۔

گزشتہ 3 مہینوں کے دوران افغان سکیورٹی فورسز نے داعش کے درجنوں دہشت گردوں من جملہ عبدالله اورکزئی کو جو اسلم فاروقی کے نام سے مشہور تھا اسے اور اس کے دیگر 19 دہشت گردوں کو ایک سخت اور پیچیدہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد تکفیری گروہ داعش نے گزشتہ برسوں کے دوران افغانستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں انجام دیں جن میں ہزاروں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی ابودیس میں فائرنگ سے کار سوار فلسطینی نوجوان شہید

دوسری طرف حکومت افغانستان نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں کی آزادی کا عمل مکمل ہونے کے بعد طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کی تاریخ اور مقام کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امن کے امور میں افغان حکومت کی ترجمان ناجیہ انوری نے کہا کہ دونوں طرف کے قیدیوں کی آزادی کا عمل مکمل ہونے اور طالبان کے حملوں اور جنگ ختم ہونے کے بعد ہی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی جگہ اور وقت کے بارے میں صلاح و مشورہ کیا جائے گا۔

افغانستان کی قومی سلامتی کے ترجمان جاوید فیصل نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ طالبان کے تین ہزار قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے اور اب اس گروہ کو دیگر افغان گروہوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہو جانا چاہئے۔

قطر سمجھوتے کی بنیاد پر افغان امن مذاکرات کو، تین مہینے پہلے ہی شروع ہو جانا تھا لیکن طالبان مذاکرت شروع کرنے کے لئے تمام پانچ ہزار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button