اہم ترین خبریںعراق

عراق: دارالحکومت بغداد میں امریکی اتحاد کے فوجی اڈے پر کاتیوشا میزائل حملہ

شیعت نیوز : ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد ائیر پورٹ کے قریب امریکی اتحاد کے فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے ایک میزائل حملہ کیا ہے۔

آئی آر آئی بی نے عراق کے خبری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کاتیوشا میزائل بغداد ائیر پورٹ کے اس حصے میں داغا گیا جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے فوجی رہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے میڈیا وار سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کاتیوشا میزائل داغا گیا تاہم اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : چینی حکومت کی امریکی چکن اور پیپسی پر پابندی عائد

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل دارالحکومت کے مغربی علاقے ابو غریب کے شمالی قصبے الدھنہ سے داغا گیا۔

عراق میں قائم فوجی اڈوں پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملے معمول کی بات ہے۔ گذشتہ ہفتے عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کئی ماہ سے امریکہ اور عراق کےفوجی اڈوں پرہونے والے راکٹ اور میزائل حملوں کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک انویسٹی گیشن سیل قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی کمیشن کی رپورٹ پاکستان میں مداخلت کے مترادف ہے۔ زاہد علی آخونزادہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں قائم التاجی فوجی اڈے پر متعدد بار راکٹوں اور میزائلوں سے حملے کیے گئے ہیں۔ گرین زون میں واقع اس فوجی اڈے پر امریکہ اور دوسرے ملکوں کے فوجی بھی تعینات ہیں۔

گزشتہ ہفتوں کے دوران بغداد میں امریکی سفارتخانے اور اسی طرح التاجی اور البلد میں امریکی اتحاد کے فوجی اڈوں پر کئی راکٹ داغے گئے۔

عراقی عوام اور عراق کی سیاسی اور مذہبی جماعتیں، عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا انخلا چاہتے ہیں اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی عراق سے فوری طور پر امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے انخلا سے متعلق قرار داد بھی متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button