پاکستان

ملتان، گستاخ دختر رسول ملعون اشرف آصف جلالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعت نیوز: ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اشرف آصف جلالی ملعون کی حضرت فاطمہ ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اہل سنت نے بھی بڑی تعداد مین شرکت کی۔

جلس وحدت مسلمین ملتان سورج میانی یونٹ کی جانب سے علمدار چوک سورج میانی پر احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی، ریلی کی قیادت مولانا کاظم علی حیدری، مولانا شبیر علی حیدری، تصور کاظمی، فخر نسیم اور حیدر صدیقی نے کی۔

بن سلمان نے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کا نیا ٹاسک تحریک لبیک کو دے دیا

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ملعون آصف جلالی مسلسل بی بی سیدہ کی شان میں جسارت کرتا جا رہا ہے جبکہ حکومت اب تک ملاں کے خلاف کوئی بھی کاروائی کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، اگر اس ملعون کی زبان کو خاموش نہ کرایا گیا اور جسارت کا سلسلہ جاری رہا تو ملک شدید فرقہ واریت کا شکار ہو جائے گا۔

مقررین نے کہا کہ توہین بنتِ رسول دراصل توہینِ رسالت ہے، حکومت اس جسارت پر فوری طور پر اس ملعون کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں منظم انداز میں فرقہ واریت کو پروان چڑھایا جارہا ہے، حکومت خواب غفلت میں ہے، شیعہ سنی مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button