دنیا

کورونا کی امریکی اقتصاد پر کاری ضرب، ساڑھے چار کروڑ امریکی بے روزگار

شیعت نیوز: کورونا وائرس نے امریکہ کے اقتصاد پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ساڑھے چار کروڑ امریکی شہریوں کو روزگار سے محروم کر دیا۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق امریکہ میں کورونا کے سبب گزشتہ تین ماہ کے دوران ساڑھے چار کروڑ امریکی بے روزگار ہو چکے ہیں اور انہوں نے بے روزگاری کا مخصوص فنڈ حاصل کرنے کے لئے اپنے ناموں کا اندراج کیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پندرہ لاکھ لوگوں نے اپنے بے روزگار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مخصوص امدادی فنڈ حاصل کرنے کی درخواست دی ہے۔

کورونا نے امریکہ کو مختلف شعبوں میں سخت اور دشوار حالات سے روبرو کر دیا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عالمی وبا کے سبب امریکہ میں پیدا ہونے والے اقتصادی جمود کے اثرات سالہا سال تک باقی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوستان کورونا وائرس کو شکست دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ برطانوی اخبار

اس وقت امریکہ میں ماہانہ بے روزگاری کی شرح اپنی اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ چکی ہے جس کی مثال 1930 کے بعد اِس ملک میں کبھی نہیں ملتی۔

خیال رہے کہ امریکی سیاستدانوں کے علاوہ رائے عامہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کو ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کورونا کو قابو میں کرنے کے لئے دیر سے اقدام کیا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 20 ہزار 688 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 22 لاکھ 63 ہزار 651 ہو چکی ہے۔

امریکہ کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 12 لاکھ 11 ہزار 969 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 503 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 30 ہزار 994 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button