علامہ شبیر میثمی کا مظفر گڑھ کے سیلاب متاثرین کا دورہ، متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

17 ستمبر, 2025 10:25

شیعیت نیوز: چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان اور سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کے ہمراہ اپنی ٹیم کے ساتھ مسلسل سیلاب متاثرین کی خدمات میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جوانہ بنگلہ میں زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کی ٹیم شدید متاثرہ علاقوں کی تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے متاثرین تک پہنچی اور ان کو تسلی اور سہارا دیا۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایات پر ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت معصومہ (س) کی کرامت: آیت اللہ مرعشی نجفی کو کرایہ نشینی سے نجات ملی

علامہ شبیر میثمی نے جوانہ بنگلہ، مظفر گڑھ (پنجاب) کے سیلاب متاثرین کا دورہ کیا اور امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ النجات کے مولانا معید اصغر کاظمی اور زہرا (س) اکیڈمی کے رفقاء جناب سہیل رضا صالحی، رفعت عباس زیدی، مولانا رفیق مہدی و دیگر رفقاء بھی شریک تھے۔

8:03 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔