سعودی عرب

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ، فضائی آپریشن معطل

شیعت نیوز: سعودی عرب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث حکومت نے علاقائی فضائی آپریشن پھر معطل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 757کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ سامنے آنے والےکورونا کیسز ہیں۔

سعودی وزارت صحت نے کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ45 ہزار991ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق نئے سامنے آنے والے 4 ہزار سے زائد کورونا کیسز میں سے نصف سے زائد کا تعلق ریاض شہر سے ہے جہاں سے 4421کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے بعد مکہ مکرمہ 399 اور جدہ 300 ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین: دارالحکومت بیجنگ میں کورونا نے پھر سر اٹھایا، سیکڑوں پروازیں منسوخ

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ 10 ایسے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہوں نے اپنے کام کی جگہ پر سماجی فاصلے کو نظر انداز کیا اور ماسک پہننے سے بھی گریز کیا جب کہ ان میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48مریض انتقال کرگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 1877تک جا پہنچی ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2122 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

دوسری جانب حکومت نے ملک میں کورونا کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بین الاقوامی فضائی آپریشن کی معطلی میں مزید توسیع کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے صرف دیگر ممالک میں پھنسے سعودی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے ذریعے شہریوں کو وطن آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ ملک میں 31 مئی کے بعد سے بحال کیے جانے والے علاقائی فضائی آپریشن کو ایک بار پھر 2 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button