اہم ترین خبریںمقالہ جات

حضرت فاطمہ زہرا ؑمرکز عصمت و طہارت

تحریر: غلام حر شبیری

شیعت نیوز : فاطمة بضعة مني فمن أغضبها أغضبني
فاطمہؑ میرا حصہ ہے پس جس نے اسے غضبناک کیا اس نے مجھے غضبناک کیا-( حدیث نبوی )بخاری

سلام اس بی بی پر جس پے اللہ کا سلام آتا ہے اور سلام اس مرکز عصمت و طہارت پہ جس کے دروازے پہ فرشتے بھی سلام کرتے ہیں اور جس دروازے پہ خاتم الرسل پیامبر خاتم سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی کھڑے ہو کر سلام کرتے ہوئے یہ فرماتے ہیں۔ السلام علیکم یا اھل بیت النبوۃ اےگھرانہ نبوت آپ پر سلام ہوں۔

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی وہ شہزادی جس کے احترام میں خود ختمی مرتبت کھڑے ہو جائیں اور جن کے ہاتھوں پہ بوسہ دے کر انہیں اپنے پہلو میں جگہ دیں۔وہ عظیم بی بی کہ جس کی عظمت و جلالت کا ادراک انسان کے لئے ممکن ہی نہیں اس بی بی سے متعلق گذشتہ دنوں ایک نالائق اور ناصبیت کی بھینٹ چڑھے بے دین مولوی اشرف آصف جلالی نے جو ہرزہ سرائی کی ہے وہ انتہائی شرمناک ہے جس سے ہر اہل ایمان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

ایک مسلمان ملک میں اس کی یہ زبان درازی شدید قابل مذمت ہے وہ ملک جس کی واضح اکثریت محبت رسول خدا ص سے سرشار ہے اس ملک میں اس کی یہ جسارت ہر گز بے جواب نہیں رہے گی اور عنقریب یہ منحوس اپنی عاقبت تک پہنچ جائے گا۔

الحمدللہ اہل سنت کے بہت سے علماء و بزرگان نے اس کی شدت سے مذمت کی ہے لیکن اس ہرزہ سرائی کی پوری قوم کو مذمت کرنی چاہیے۔بخاری شریف کی اس حدیث کی روشنی میں کہ پیامبر اکرم ﷺ نے فرمایا فاطمہؑ میرا ٹکڑا ہیں اور جس نے فاطمہ کو غضبناک کیا اس نے مجھے غضبناک کیا کی روشنی میں اس شخص نے حضرت سیدہ طیبہ طاہرہ صدیقہ عالمہ فاضلہ کی توہین کر کے رسول خدا صلی اللہ علیہ و الہ و سلم کی توہین کی اور یہ ایک ناقابل تلافی جرم ہے۔

تمام علماء کرام، اور ملت کا درد رکھنے والے افراد سے تقاضا ہے کہ وہ اس قومی مجرم کی شدید مذمت کریںتاکہ آئندہ کسی کو ایسی ہرزہ سرائی کی جرات نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button