ایف آئی آر کا اندراج، ملعون اشرف جلالی نے بیرون ملک فرار کی تیاری شروع کردی
شیعت نیوز : تحریک لبیک کے سربراہ گستاخ اہل بیت ؑملعون آصف اشرف جلالی نے اپنے خلاف ایف آئی آر کا اندراج ہوتے ہی بیرون ملک فرار ہونے کی تیاری شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق ملعون اشرف جلالی کیخلاف ملک بھر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے جا رہے ہیں، جبکہ لاہور میں توہین رسالت ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج ہوتے ہی ملعون نے ملک سے فرار ہونے کی تیاری شروع کردی ہے۔
تحریک لبیک کے سربراہ گستاخ اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت کی ایف آئی آر درج ہوگئی
گستاخ حضرت فاطمہ ؑ ملعون جلالی کے خلاف اس مہم میں اہل تشیع علماء کیساتھ اہلسنت علماء بھی شریک ہیں اور وہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملعون اشرف جلالی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرکے اس کیخلاف توہین رسالت ایکٹ کے تحت فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔
ذرائع کے مطابق شان رسالت ﷺو اہل بیتؑ میں گستاخی کا جرم ثابت ہونے کے بعد، ملعون اشرف جلالی نے سعودی عرب فرار ہونے کا منصوبہ بنایا ہے، اس حوالے سے فضائی سفر کیلئے رابطے کئے جا رہے ہیں اور خصوصی پرواز کے ٹکٹ کے حصول کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹ کنفرم ہوتے ہی ملعون اشرف جلالی سعودی عرب فرار ہو جائے گا۔







