تحریک لبیک کے سربراہ گستاخ اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت کی ایف آئی آر درج ہوگئی
شیعت نیوز : تحریک لبیک کے سربراہ اور گستاخِ سیدہ فاطمہ ؑ ملعون اشرف آصف جلالی کے خلاف لاہور میں پہلی ایف آئی آردرج کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ اور گستاخِ سیدہ فاطمہ ؑ ملعون اشرف آصف جلالی کیخلاف لاہور کے تھانہ سمن آباد میں توہین رسالت کا مقدمہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملعون اشرف جلالی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے ایف آئی آر کی باقاعدہ درخواست دائر کردی
مقدمہ تحریک تحفظ تشیع پاکستان کے رہنما مولانا امتیاز عباس کاظمی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں توہین رسالت، توہین اہلبیت، توہین قرآن، توہین مذہب، مذہبی دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مقدمہ تعزیرات پاکستان 298 اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ میں مدعی مولانا امتیاز عباس کاظمی نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہم نے ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام اشرف جلالی کی ویڈیو کا مکمل جائزہ لیا ہے، اتحاد امت فورم میں مختلف شیعہ جماعتیں مدارس ، ذاکرین اور انجمنیں شامل ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر اشرف جلالی نے شانِ سیدہ میں گستاخی کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اشرف جلالی کیخلاف توہین رسالت، توہین اہلبیت، توہین مذہب اور مذہبی دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
گستاخ دختر رسول ملعون اشرف جلالی کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں, قائد اہل سنت کا بڑا اعلان
درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ فاطمہ زہراؑرسول کریم کے جگر کا ٹکڑہ ہیں، متعدد مقامات پر حضور نبی کریم (ص) نے عصمت و عظمت زہرا سلام اللہ علیہا بیان فرمائی، اشرف جلالی کی اس تقریر سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مذکورہ مولوی کیخلاف مقدمہ درج کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، تھانہ سمن آباد پولیس نے اشرف جلالی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔







