ایران

ایرانی سفیر غریب آبادی کا عالمی جوہری ادارے میں ایران کے خلاف اشتعال آمیز اقدامات پر انتباہ

شیعت نیوز : جنیوا میں قائم عالمی اداروں میں تعینات ایرانی سفیر غریب آبادی نے عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے سہ ماہی اجلاس میں امریکہ اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے ایران کے خلاف اشتعال آمیز اقدامات پر انتباہ کیا۔

ایرانی سفیر غریب آبادی نے جمعرات کے روز ٹوئٹر میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر کہا کہ ویانا کثیرالجہتی کا تقریبا آخری گڑھ ہے جو حالیہ برسوں میں اپنی اصل روح کے تحفظ میں کامیاب رہا ہے لیکن اس کے باجود انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عالمی ایٹمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز اس ہفتے میں ضروری اقدام نہ اٹھائے تو بدقسمتی سے یہ ایک بھولی ہوئی کہانی بن جائے گی۔

عالمی جوہری توانائی ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں شریک ایرانی سفیر غریب آبادی نے کہا کہ جوہری معاہدے کو صرف ماضی میں تبدیل کرنے کی روک تھام کیلئے معاہدے کے تمام فریقوں کے حق اور ذمہ داریوں کے مابین کھوئے ہوئے توازن کی بحالی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی امریکہ میں نسل پرستی کے مقابلے کے لیے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کی حمایت

انہوں نے اس سے پہلے بھی وارننگ دی تھی کہ عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز سے کسی بھی غلط استعمال یا سیاسی فیصلہ ایران اور آئی اے ای اے کے مابین تعاون کو کمزور کرے گا۔

ایرانی سفیر غریب آبادی نے عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز میں کچھ قراردادوں کی منظوری کیلیے تین یورپی ممالک کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ جبکہ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ وسیع اور تعمیری تعاون کر رہا ہے لیکن اس عالمی ادارے کے ساتھ باہمی تعاون کیلیے ایران سے اپیل کرنے اور ایران کی جانب سے عالمی ایٹمی ایجنسی کی دو درخواستوں پر عمل کرنے کے مقصد سے ایک معاہدے پر دستخط کرنا ایک افسوسناک اور مکمل طور پر غیر تعمیری اقدام ہے۔

انہوں نے یہ قرار داد وہ ممالک کے ذریعہ پیش کی جارہی ہے جن کے پاس یا جوہری ہتھیار موجود ہیں یا وہ اس طرح کے تباہ کن اور مہلک ہتھیاروں کی میزبانی کر رہے ہیں ، اور دوسری طرف ایران کے بارے میں بھی اپنی سیف گارڈ پریشانیوں کا اظہار کرتے ہیں اور اسلحے سے پاک ہونے والی حکومتوں کے بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button