اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ مریض کو پلازمہ نہیں دونگا ، دیوبندی ڈونر نے انکار کردیا

شیعت نیوز : پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں ایک متعصب دیوبندی نے کورونا کے مریض کو پلازمہ دینے سے اس بات پر انکار کردیا کہ اس کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں کوروناکے ایک مریض کی طبیعت بگڑنے پراہل خانہ نے کورونا سے صحتیاب مریض کا پلازمہ حاصل کرنے کی تلاش شروع کردی۔

شیعہ زائر امام حسینؑ کا پلازمہ اب ہزاروں کورونا وائرس کے شکار پاکستانیوں کو شفاء دے گا

اسلام آباد کے ایک نجی ادارے نے جو مریضوں اور پلازمہ عطیہ کرنے والوں کے درمیان پل کا کام کرتا ہے مریض کیلیئے پلازمہ دینےوالے شخص کو تلاش کرلیا لیکن جیسے ہی اس شخص کو مریض کی تفصیلات بتائی گئیں اس نے یہ کہہ کر پلازمہ دینے سے انکار کردیا کہ مریض کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ریاستی اداروں کی سرپرستی میں چلنے والے تکفیری مدارس نےملک میں فرقہ واریت اور ملت جعفریہ کے خلاف تعصب کو اس حد تک پھیلا دیا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے ایک سنی مریض نے اپنا پلازمہ دینے سے صرف اس لیے انکار کردیا کیونکہ وہ مریض شیعہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سب سے پہلا پلازمہ مکتب تشیع سے تعلق رکھنے والے جوان یحییٰ جعفری نے دیا تھا جس سے ملک میں موجود ہزاروں مریضوں کو فائدہ ہوا اور اب بھی کورونا سے صحتیاب ہونے والےمومنین کی ایک بڑی تعداد پاکستانی بھائیوں کو پلازمہ عطیہ کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button