ایران

امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی منظم یافتہ ہے۔ ایرانی وزیر انٹلیجنس

شیعت نیوز : ایرانی وزیر انٹلیجنس نے کہا ہے کہ امریکہ نے نسلی امتیاز، دہشت گردی اور خودمختاری کے شعبوں میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی ہے اور امریکہ میں انسانی حقوق کی یہ خلاف ورزی منظم یافتہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار علامہ سید محمود علوی نے پیر کے روز تہران میں ’’امریکی انسانی حقوق کا مطالعہ اور انکشاف‘‘ کے ہفتے کے موقع پر منعقدہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن تعلقات کی بات کرتے ہیں لیکن تسلط کے خواہاں ہیں؛ وہ معاشی تعلقات کی بات کرتے ہیں لیکن وسائل کو لوٹنے اور انسانی حقوق کی پامالی کی کوشش کرتے ہیں اور ان کا برتاؤ ان نعرے کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی جرائم کے نتیجے میں عراق میں 655 ہزار افراد جاں بحق

ایرانی وزیر انٹلیجنس نے کہا کہ امریکی حکومت نے ٹرمپ کے صدرات کے موقع پر بہت سارے باہمی اور کثیر الجہتی معاہدوں جیسے ایران جوہری معاہدے، پیریس ماحولیاتی معاہدے و۔۔۔ سے علیحدہ ہوگئے جس سے ظاہر ہوتی ہے کہ وہ دوسرے قوموں اور حکومتوں کی کوئی عزت نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل نہ کرنے کیلئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتا ہے کیونکہ اسے لگتا ہے کہ وہ طاقتور ہے۔

علوی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے سلسلے میں ہمارے دو سامعین ہیں ان میں سے ایک خود امریکہ اور اس کی اتحادی صیہونی ریاست ہے اور دوسرا دنیا کے عوام ہے؛ امریکہ اور اس کی اتحادی ناجائزصیہونی ریاست نے یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ معقول نہیں ہیں بلکہ محض بدمعاش ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہمیں ان ہی دلیل سے بات کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نسلی امیتاز، دہشت گردی اور دوسرے ممالک کی خودمختاری کے شعبوں میں انسانی حقوق کا کوئی احترام نہیں کرتا ہے حالانکہ وہ اپنے آپ کو انسانی حقوق کے سب سے بڑے عملدار سمجھتا ہے لیکن ان کا انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق بہت سیاہ کارنامہ ہے اور وہ عملی طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور در اصل یہ امریکہ میں منظم یافتہ اقدام ہے جو ابھی معمول بھی ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button