اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں 8 یمنی شہری شہید

شیعت نیوز : سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے مآرب پر شدید بمباری کر کے عام شہریوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

یمن کے صوبے مآرب میں سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے المجزرہ علاقے پر بتّیس بار شدید بمباری کی جس میں رہائشی علاقوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ سعودی عرب کے توپ خانے اور میزائل یونٹ نے بھی صوبے صعدہ کے علاقوں رازح اور شدا کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب جارح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کرتے ہوئے ایک گاڑی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : آل خلیفہ کی نمائشی اعلی عدالت سے بحرینی نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں 8 یمنی شہری شہید ہوئے۔

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اسی طرح جیزان کے علاقے جبل تویلق پر بھی بمباری کی۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نےصوبہ الجوف کے خب و الشعف پر بھی 3 مرتبہ بمباری کی۔ جبکہ صوبہ مارب کے مجزر شہر پر 21 مرتبہ جارحیت کی۔

سعودی اتحاد نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات ایک بار پھر یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔ آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے بین الاقوامی ائیر پورٹ پر حملہ کیا۔

یہ حملے ایسی حالت میں جاری ہیں کہ اس سے قبل یمن کے صوبے الحدیدہ میں بین الاقوامی فوجی امور کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن محمد القادری نے الحدیدہ میں جنگ بندی کے باوجود سعودی اتحاد کی خلاف ورزی جاری رہنے پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر کڑی تنقید کی تھی۔

اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس معاہدے کا احترام نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button