اہم ترین خبریںپاکستان

حضرت فاطمہؑ کو خطا کار کہنے والا اشرف جلالی کافر اور زندیق ہے، علامہ سبطین سبزواری

شیعت نیوز : شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملعون اشرف آصف جلالی کی خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملعون کے خلاف توہین رسالت قانون کے تحت مقدمے کے اندراج اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

تین دن میں غیر مشروط اعلانیہ معافی مانگو ورنہ ، اشرف جلالی کو قانونی نوٹس

انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراؑ معصوم ہیں اور انہیں خطا کار کہنے والا ملعون، کافر اور زندیق ہے۔ اسلام محمدی میں تو وہ معصوم عن الخطا ہیں۔ یہ کیسا اسلام ہے جو معصوم بی بیؑ کو خطاکار قرار دیتا ہے؟ ایسے شخص کا اسلام اور اسلام کے عقائد سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم حیران ہیں کہ ایسا کون سا اسلام ہے جو اہلبیتؑ سے بغض، کینہ، حسد اور عداوت رکھتا ہے۔ یقینا ایسے عقائد رکھنے والے خارجی اور ناصبی ہیں، ان کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ہم سوال کرتے ہیں کیا حکومت، فوج اور درجنوں ایجنسیاں سو رہی ہیں، ایک شخص جان بوجھ کر مسلسل شعائراسلام کی توہین کر رہا ہے اور کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

شیعہ سنی علماء کرام کا گستاخ بی بی زہرا ملعون اشرف جلالی کے بیان پر سخت رد عمل

انہوں نے کہا کہ یہ شخص پہلے حضرت ابو طالب علیہ السلام کے بارے میں اپنی نجاست کا اظہار کر چکا ہے، اس شخص کے ناصبی نظریات کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے، مذہبی جذبات بھڑکانے، ملک میں فرقہ وارانہ فسادات اور دہشتگردی پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے۔

ہم سوال کرتے ہیں کہ ریاستی ادارے کہاں ہیں؟ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے ملعون شخص کیخلاف نیشنل ایکشن پلان کے مطابق اقدامات کریں مگر افسوس کہ ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا، ہم یہ بھی پوچھتے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تک یہ فسادی اور انتشاری چیزیں کیوں نہیں پہنچ رہیں، کیونکہ پانی سر سے گزرتا جا رہا ہے، حالات سنگین تر ہو چکے ہیں، شیعہ علماء کونسل سیدہ فاطمۃ الزہرا ؑکی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button