اہم ترین خبریںپاکستان

مجلس وحدت مسلمین بھی عمران حکومت سے مایوس، بجٹ کو غریب دشمن قرار دے دیا

شیعت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بجٹ 21-2020 کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بجٹ نے تحریک انصاف کی رہی سہی ساکھ بھی تباہ کر دی ہے۔

انہوںنے کہا کہ غربت و معاشی تنگدستی کی چکی میں پسے ہوئے سفید پوش طبقے کو بجٹ میں ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی وعدے محض زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے۔ موجودہ بجٹ عوامی توقعات کے برعکس پیش کیا گیا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے اور گلگت بلتستان سے گندم پر حاصل شدہ سبسڈی کو ختم کر کے موجودہ بجٹ کو پاکستان کی تاریخ کا بدترین بجٹ بنا دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے دباؤ میں عوام دشمن بجٹ بنانے سے ملک ترقی نہیں کر سکتا، علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم جیسی بنیادی ضرورتوں کے لیے مختص کی گئی رقم اونٹ کے منہ میں زیرہ ڈالنے کی طرح ہے۔عوام کی سہولیات چھین کر قومی خزانے میں اضافے کی منصوبہ بندی کو اقتصادی معاملات سے عدم آگہی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار کے گورکھ دھندے سے عوامی کو مطمئن کرنے کی کوشش تحریک انصاف کی مقبولیت کے لیے شدید دھچکا ثابت ہو گی۔حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی لانے کی بجائے عوامی کو دی گئی سبسڈی واپس لے کر اپنی ترجیحات واضح کر دیں ہیں۔ صنعتی شعبے اور کاروباری ادارے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں سہولیات نہ دینا معاشی نظام کو مفلوج کرنے کے مترادف ہے۔اس وقت پوری دنیا کورونا سے جنگ لڑ رہی ہے اور اس کے لیے غیر معمولی سرمایہ خرچ کیا جا رہا ہے تاہم موجودہ بجٹ میں صحت کے لیے مختص کی گئی رقم دیکھ کر لگتا ہے کہ پاکستان کو کورونا جیسی کسی موذی آفت کا قطعی سامنا نہیں۔

مصائب حضرت فاطمہؑ کیوں پڑھے، پنجاب کی ابن زیاد پولیس نے شیعہ عالم دین کوگرفتار کرلیا

علامہ راجہ ناصر جعفری نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کسی قابل ذکر منصوبہ بندی کا ذکر نہیں جس کے ثمرات عوام کے لیے دیرپا یا مستقل ہوں۔لاک ڈاؤن کے بعد شدید خسارے کے شکار چھوٹے دکانداروں کے حوالے سے کسی واضح لائحہ عمل کا اعلان نہ کیا جانا انتظامی معاملات پر حکومتی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔موجودہ بجٹ کے اعداد و شمار دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ کیا یہ کوئی نیا بجٹ پیش کیا گیا ہے یا پرانے بجٹ کو ہی معمولی رد وبدل کے ساتھ کاپی پیسٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button