اہم ترین خبریںپاکستان

مصائب حضرت فاطمہؑ کیوں پڑھے، پنجاب کی ابن زیاد پولیس نے شیعہ عالم دین کوگرفتار کرلیا

بھکر میں مصائب حضرت فاطمہ ؑ پڑھنے پر پنجاب پولیس نے مولانا کو گرفتار کرلیا

شیعت نیوز : پنجاب پولیس میں ابن زیاد کی موجود باقیات کی فرقہ واریت جاری، بھکر میں مصائب حضرت فاطمہ ؑ پڑھنے پر پنجاب پولیس نے مولانا کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان میں مورخہ 8 جون 2020 کو مولانا یاسر نجفی نے مجلس عزا میں مصائب شہادت جناب سیدہ ؑ بیان کیے جس میں انہوں نے خلیفہ اول و دوم کی جانب سے دختر رسول حضرت فاطمہ ؑ پرکیے جانے والےمظالم بھی بیان کیے۔

ان مصائب کو جواز بنا کر چند انتہا پسند مولویوں نے عوام کو فرقہ واریت پر اکسایا اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے کاروائی کے لیے انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دی۔

ان مولویوں کی دھمکیوں اور دباؤ میں آکر پنجاب پولیس نے مولانا یاسر نجفی پر توہین صحابہ ایکٹ کے تحت ایف۔آئی۔آر درج کرکے مولانا کو گرفتار کرلیا ۔

تمام مومنین دعا کریں کہ سیدہ سلام اللہ علیہاکی مظلومیت اور انکا غصب کیا گیا حق پاکستان کی عدلیہ میں ثابت کیا جاسکےاور مولانا با عزت سرخرو ہو کے واپس آئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button