اہم ترین خبریںسعودی عرب

محمد بن سلمان کہاں ہیں؟ بڑا انکشاف

شیعت نیوز: عالمی میڈیا میں یہ بات زیر گردش ہے کہ دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بنے رہنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلما ن آج کل کہاں ہیں؟

اطلاعات کے مطابق سعودی شاہی خاندان میں بغاوت کے خوف سے کورونا سے متاثر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بحیرہ احمر کے پاس ایک جزیرے نیوم پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

نیوم جزیرے پر موجود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا علاج اسرائیل سے آئے ہوئے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم کر رہی ہے۔

ڈاکٹرز کی یہ ٹیم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی خصوصی ہدایت پر محمد بن سلمان کے علاج کیلیے سعودی عرب بھیجی گئی ہے۔

سعودی شاہی خاندان کی اندرونی خبریں بتانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کورونا سے متاثر ہوکر تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ2 ماہ قبل یورپ سے آنے والے سعودی شہزادوں سے سعودی شاہی خاندان میں کورونا پھیلنے کے بعد سعودی بادشاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو دو الگ جزیروں پر قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button