سعودی عرب

سعودی عرب میں کووِڈ-19 بے قابو، ایک دن میں 37 سو سے زیادہ کیس ریکارڈ

شیعت نیوز : سعودی عرب میں جمعرات کے روز کووِڈ-19 کے 37 سو سے زیادہ نئے کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک مملکت میں ایک دن میں ریکارڈ کیے جانے والے یہ (3733) سب سے زیادہ کیس ہیں اور کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 116021 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب جو اب تک کورونا وائرس کا الزام دوسروں پر لگاتا رہا اب اس ملک میں کورونا اب بے قابو ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے برطرف کیے گئے پاکستانی ملازمین جن کو ملک بدر کیا گیا ان میں بہت سارے لوگ میں کورونا وائرس موجود تھا ۔ جوواپس آنے کے بعد پاکستان میں کورونا میں اضافے کا باعث بنے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق نئے تشخیص شدہ کیسوں میں 40 فی صد کا تعلق دارالحکومت ریاض سے ہے۔ شہر میں حالیہ ہفتوں کے دوران میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ کی عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں نا منظور، عالمی سطح پر ردعمل

وزارتِ صحت کے مطابق کووِڈ-19 کا شکار مزید 38 افراد دم توڑ گئے ہیں اور اب مہلوکین کی تعداد 857 ہوگئی ہے۔نیزگذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے مرض میں مبتلا 2065 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے قریباً 70 فی صد مریض 11 جون تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے منگل کو ایک نیوز بریفنگ میں خبردار کیا تھا کہ لوگوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اور احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس کی وجہ سے مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انھوں نے شہریوں اور مکینوں پر زوردیا تھا کہ وہ سماجی فاصلے کے ضابطے اور پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں۔ان کے بہ قول سعودی عرب میں کووِڈ-19 کے 40 فی صد کیس وزارتِ صحت کی رہنما ہدایات کی پاسداری نہ کرنے کا نتیجہ ہیں۔

سعودی حکومت نے حالیہ دنوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے تعلق سے عائد کردہ پابندیوں میں بتدریج نرمی کردی ہے۔مملکت بھر میں مساجد کو نمازِ جمعہ کے لیے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن حکومت نے اس کی شرط یہ عائد کی ہے کہ انھیں نماز جمعہ کے آغاز سے صرف 40 منٹ قبل کھولا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button