علامہ طالب جوہری کی صحت میں مزید بہتری، اہل خانہ کی جانب سے دعاؤں کی درخواست
شیعت نیوز: مومنین کی دعاؤں کی بدولت مفسر قرآن و معروف خطیب اہلبیت ؑ علامہ طالب جوہری کی صحت میں مزید بہتری آئی ہے۔
علامہ طالب جوہری کے قریبی ذرائع کے مطابق علامہ صاحب رو بہ صحت ہیں اور ڈاکٹرز نےامکان ظاہر کیا ہے کہ ایک سے دو روز میں انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا جائے گا۔
علامہ طالب جوہری کی صحت سے متعلق ہسپتال سے بڑی خبر آگئی!!
ساتھ ہی علامہ طالب جوہری کے اہلخانہ نےمومنین سےعلامہ طالب جوہری کی صحت یابی کیلیے دعا ککی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ علامہ صاحب کو طبیعت بگڑنے پر علاج کیلیے کراچی کے مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں کل ان کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔
مومنین سے گزارش ہے کہ علامہ طالب جوہری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی افواہ پر دھیان نہ دیں۔







