اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کورونا وائرس کا شکار، حالت تشویشناک

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج کل منظر عام سے بالکل غائب ہیں۔

شیعت نیوز : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جو ہمیشہ اپنے کارناموں کے سبب میڈیا کی زینت بنے رہتے تھے آج کل منظر عام سے بالکل غائب ہیں۔

سعودی شاہی خاندان کی اندرونی خبریں بتانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں یہ بات زیر گردش ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کورونا وائرس کا شکار ہو کر تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

اس سے قبل سعودی شاہی خاندان میں 150 شہزادوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سعودی بادشاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان الگ الگ جزیروں میں منتقل ہوگئے تھے جس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں تھی۔

سعودی بادشاہ اور ولی عہد بن سلمان کورونا پھیلنے کی وجہ سے قرنطینہ ميں چلے گئے

تاہم اب یہ خبر زیر گردش ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کورونا وائرس کا شکار ہو کر تشویشناک حالت میں مبتلا ہیں جبکہ سعودی حکومت اس خبر کو نشر کرنے سے گریز کر رہی ہے۔

محمد بن سلمان کی بیماری کی خبر کا اعلان نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ سعودی شاہی خاندان میں حکمرانی کی جنگ میں مصروف دوسرے شہزادے محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کا آغاز کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button