لبنان

لبنان کے پرتشدد احتجاج میں اسرائیل ملوث ہے۔ حسّان دیّاب

شیعت نیوز : لبنان کے وزیر اعظم حسّان دیّاب نے ملک میں رونما ہونے والے پر تشدد اعتراضات کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم حسّان دیّاب نے کل کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ صیہونی حکومت لبنان میں شرانگیزی اور فتنہ و فساد کے درپے ہے اور اسکی آڑ میں وہ غرب اردن کے علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں شامل کرنے کے اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بزرگ خطیب اہلبیت ؑعلامہ طالب جوہری آئی سی یو میں داخل، دعائے صحت کی اپیل

حسّان دیّاب کا کہنا تھا کہ امریکہ لبنان کے خلاف اپنی اقتصادی پابندیوں اور صیہونی ٹولے کی مدد سے ملک کی بعض سیاسی جماعتوں کو ورغلا کر حکومتی منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں لبنان کی بعض سیاسی جماعتوں کے طرفداروں کے درمیان تصادم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جن پر فوج اور سیکیورٹی فورسز کی مدد سے حکومت نے اب قابو پا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے جنگی جرائم جاری، بمباری سے مزید 3 یمنی شہری شہید

دوسری جانب لبنانی مزاحمتی فورس حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے فلسطینی مزاحمتی فورس حرکۃ الجہاد فی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

سید مقاومت نے زیاد النخالہ کے ساتھ اپنی گفتگو میں حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عرب ای مجلے العہد کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی زیاد النخالہ کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رمضان عبداللہ ایک ایسی مخلص شخصیت کے مالک تھے جن کی زندگی میں سوائے جہاد اور فلسطین کے کوئی تیسری چیز موجود نہیں تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button