یمن

اقوام متحدہ یمن کی مدد کے بجائے مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔ یمنی وزیر صحت

شیعت نیوز : یمنی وزیر صحت نے اپنے ملک میں انسانی المیے کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مدد کرنے کے بجائے صرف مگرمچھ کے آنسو بہا رہا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی وزیر صحت طہ متوکل نے صوبۂ تعز میں ایک نشست میں کہا کہ یمن میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کی جانب سے ہمدردی کا ایسے حالات میں کوئی مطلب ہی نہیں جب یمن کے خلاف جنگی جرائم اور اس ملک کے محاصرے کے سلسلے میں وہ بے حس ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پیشگوئی کی ہے کہ یمن کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب، سب سے بڑے المیے کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن وہ سعودی عرب کی قیادت والے اتحاد کے ہاتھوں پچھلے پانچ سال سے یمنی عوام کے قتل عام اور محاصرے کے تباہ کن نتائج کو نظر انداز کیے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ارطرل غازی ڈرامہ سیریل پر ایک نظر

یمنی وزیر صحت نے اس ملک کے عوام کے لیے ایندھن اور غذائی اشیاء لانے والے بحری جہازوں کو سعودی اتحاد کی جانب سے روکے جانے کو یمن کے شعبۂ صحت کے لیے ایک نیا بحران بتایا اور اس معاملے میں اقوام متحدہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

طہ متوکل نے بتایا کہ صوبۂ تعز میں جہاں جہاں یمن کی فوج اور رضاکار فورس موجود ہے، وہاں صورتحال بہتر ہے اور صحت و میڈیکل کے لحاظ سے لوگوں کے حالات مناسب ہیں لیکن اس صوبے میں جن علاقوں پر دشمن کے زرخرید لوگوں کا قبضہ ہے، وہاں میڈیکل کی خدمات پوری طرح سے تباہ ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے مغربی علاقے پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ کی آج بروز بدھ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا کے مغربی علاقے الصباحیہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے 4 افراد زخمی ہوئے۔ سعودی جارح اتحاد نے اسی طرح صنعا کے شمال مشرقی علاقے بنی حشیش کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button