عراق، کاتیو شا راکٹ حملوں کے شکار التاجی ایئر بیس پر امریکی فوجی طیارہ تباہ
شیعت نیوز : عراق میں قائم امریکی فوجی اڈے التاجی ایئر بیس پر ایک امریکی فوجی طیارہ تباہ ہوگیا ہے۔
عراق کے عین الاسد ہوائی اڈے کے قریب امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ
ذرائع کے مطابق امریکی فوج کا سی ون تھڑی C-130 طیارہ فوجی ایئر بیس التاجی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
امریکی فوجی ذرائع کے مطابق طیارہ فنی خرابی کا شکار ہو اہے تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوسکیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی فوج کے زیر قبضہ التاجی ایئر بیس پر کئی مرتبہ نامعلوم سمت سے کاتیوشا راکٹوں سے حملہ ہوتا رہا ہے۔







