اہم ترین خبریںدنیا

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو ٹکڑے ہونے سے نہیں بچا سکتے، سروے وال سٹریٹ جنرل

امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو ٹکڑے ہونے سے نہیں بچاسکتے

شیعت نیوز : امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے تازہ سروے کے مطابق امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو ٹکڑے ہونے سے بچانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ ان بی سی ٹیلی ویژن اور روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل نے ایک سروے کیا ہے جس کے مطابق اسّی فیصد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ ملک میں نسل پرستی کے خلاف جاری مظاہرے اب ٹرمپ انتظامیہ کے قابو سے باہر ہوگئے ہیں۔

زیادہ تر امریکی عوام نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا

رپورٹ کے مطابق سروے میں حصہ لینے والے دس میں سے آٹھ امریکیوں کا کہنا تھا کہ ملک کی صورتحال بے قابو ہو چکی ہے اور اکثریت کا خیال تھا کہ کورونا اب بھی امریکیوں کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔

ان بی سی ٹیلی ویژن اور روزنامہ وال اسٹریٹ جنرل کے اس سروے میں شریک لوگوں نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملکی وحدت کو بچانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ یہ سروے ایسے وقت میں کرایا گیا ہے جب امریکہ میں ایک طرف پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام امریکی شہری کے قتل کے بعد ملک گیر مظاہرے جا ری ہیں اور دوسری طرف کورونا کے نتیجے میں 4 کروڑ امریکی بے روزگار جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button