دنیا

رہبر کبیر امام خمینیؒ نے مظلوم قوموں کو ظالموں سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ دیا

شیعت نیوز: بھارت کے ممتاز عالم دین نے کہا کہ ایران کے رہبر کبیر اسلامی انقلاب نے دنیا کی کچلی ہوئی مظلوم قوموں کو ظالموں اور عالمی طاقتوں سے مقابلہ کرنے کی قوت اور حوصلہ عطاکیا۔

بھارت کے ممتاز عالم دین اور ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں واقع حوزہ علمیہ قرۃ العین کے مؤسس اور سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا احتشام عباس زیدی نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) اور اسلامی انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بیسویں صدی مسلمانوں کے لیے تجدیدِ اسلام کی صدی ہے، اس صدی میں رہبر کبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ نے اسلام کی عملی قوت و طاقت کو دنیا کے سامنے نمایاں کر دیا جس کے بعد اسلام مخالف طاقتیں آج بھی اس نظام کے مقابل صف آرا ہوگئیں لیکن وہ گزشتہ بیالیس برسوں سے اس آہنی دیوار سے ٹکرا کر خود کمزور ہوتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رہ) نے اسلامی سرزمین پر اسرائیل نامی کینسر کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کا نام دےکر مسلمانوں کے دلوں میں قبلہ اوّل کی بازیابی کی تڑپ پیدا کردی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید جنرل قاسم سلیمانی کا مشن جاری رکھیں گے۔ ایرانی اسپیکر قالیباف

ہندوستان کے عالم دین نے کہا آج اسلامی انقلاب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ قیادت میں اپنی درخشاں منزل کی طرف گامزن ہے جو انشاءاللہ نیو ورلڈ آرڈر کی نابودی کے ساتھ عالمی اسلامی انقلاب کی شکل میں حضرت امام مہدی(عج) کی حکومت سے متصل ہوگا۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ 4 جون کو رحلت فرما گئے تھے۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے آج پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8392 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 190535 ہو گئی۔ اس دوران مزید 230 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5394 ہو گئی۔ صحت مند ہونے کے مقابلے میں نئے کیسزکی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 93322 ہو گئی ہے۔

بھارت کی ریاست مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی اور گجرات میں وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان چار ریاستوں میں پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے اس کے بعد برازیل، پھر روس اس کے بعد اسپین، اٹلی اور بھارت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button