عراق

عراق میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ متعدد دہشت گرد گرفتار

شیعت نیوز: عراق کی وزارت داخلہ میں انسداد دہشت گردی کے مرکز کے ڈائریکٹر نے کہا کہ بصرہ میں داعش سے وابستہ ایک دہشت گرد گروہ کے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ میں انسداد دہشت گردی کے مرکز کے ڈائریکٹر ابوعلی البصری کا کہنا ہے کہ عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی اور فوج کے خلاف بصرہ میں ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش سے وابستہ کئی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جھنگ میں خواتین عزاداروں پر بہیمانہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،علامہ موسیٰ جسکانی

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اب بھی داعش سے وابستہ دہشت گرد گروہ کے کچھ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔

عراقی فوج اور رضاکار فورس حشد الشعبی نے ملک کے مختلف علاقوں کو داعشی دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے اب تک مختلف کارروائیاں انجام دی ہیں جن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں مزارات پر حملےکرنے والے شام میں مزارات کے تقدس کیلئےپریشان مولانافضل الرحمٰن کے ہم مسلک تھے، پیر معصوم شاہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز داعش نے ایک ویڈیو کے ذریعے عراقی حکومت کو ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملوں کی دھمکی دی تھی۔

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ ملک بھرسے تکفیری دہشت گردوں کا مکمل طورپر خاتمہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عراق اور شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button